17 اپریل 2010 - 19:30

ہندوستان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ حکومت کوکسی بھی طرح کے غیرمتوقع حادثے سے نمٹنے کے لئے تیاررہنا چاہئے ۔

ہندوستانی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے نئی دہلی میں امریکی وزیرجنگ رابرٹ گیٹس کے اس بیان کے بعد کہ ممبئی حملوں کی طرح دوبارہ حملے کی صورت میں ہندوستان کے صبر کا پیمانہ لبریزہوجائے گا کہا کہ ہاں ہمیں اس بات پرتشویش ہے کہ ممبئی حملوں کی طرح دوبارہ حملے ہوسکتے ہيں انھوں نےکہا کہ ہندوستان کوہرحال میں اس طرح کے حملوں سے نمٹنےکے لئے تیاررہنا چاہئے ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں امریکی وزیرجنگ کا یہ بیان ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی کومزید ہوادے سکتا ہے اوراس طرح کا بیان معنی خیزبھی ہے ۔ اس سے پہلے بھی امریکہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ القاعدہ گروہ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جنگ کراسکتا ہے